بلدیاتی الیکشن ، باکردار چہرے سامنے لاؤں گا:بابر علاؤالدین

بلدیاتی الیکشن ، باکردار چہرے سامنے لاؤں گا:بابر علاؤالدین

نوجوان نفرت کی سیاست کا حصہ مت بنیں،سوہدرہ کیلئے خدمات ڈھکی چھپی نہیں

 سوہدرہ(نمائندہ دنیا )سینئر رہنما مسلم لیگ ن بریگیڈیئر(ر)بابر علاؤالدین نے کہا ہے کہ سوہدرہ میرا گھر ہے اس کی ترقی کیلئے جو کچھ ہوسکا وہ کیا اور آئندہ بھی کرتا رہوں گا اور یہ میں کسی پر احسان نہیں کرتا بلکہ سوہدرہ اور سوہدرہ کے باسیوں کی خدمت فرض سمجھتا ہوں ۔سینئر صحافی حکیم رفعت نسیم اور ملک صہیب کی رہائش گاہ آمد پر غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈیئر (ر)بابر علاؤالدین کا کہنا تھا کہ نفرت اور بغض کی سیاست کے خلاف ہوں، میری سیاست کا محور سوہدرہ کے عوام ہیں اور آئندہ بلدیاتی الیکشن میں باکردار اور جذبہ خدمت سے سرشار چہرے سامنے لاؤں گا ،سوہدرہ کیلئے میری خدمات کسی بھی جماعت،دھڑے ،برادری اور مسلک کی تفریق سے پاک ہے میں رواداری اور محبت کی سیاست کو فروغ دینے کا قائل ہوں میں نوجوانوں سے بھی یہی کہوں گا کہ کسی بھی طرح کی نفرت کی سیاست کا حصہ مت بنیں اپنے وطن اور علاقے کی بہتری کیلئے مثبت کردار ادا کریں ۔اس موقع پر رہنما مسلم لیگ ن میاں عمران یعقوب،افتخار احمد آرائیں اورعبد الجبار بھٹی بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...