سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

 سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

ڈپٹی کمشنر کا عالم چوک میں زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ ،پیشرفت کا جائزہ

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے سڑکوں کی بحالی، نکاسی آب اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسر وں کو عوامی سہولت کے پیش نظر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کر د ی ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ذیشان ندیم، ایم ڈی واسا عبدالوحید، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) فیصل مجید اور دیگر متعلقہ افسر بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے سیوریج سکیم کی تکمیل کے بعد کچا ایمن آباد روڈ پر واسا کی جانب سے جاری سڑک کی بحالی کے کام کا معائنہ کیا۔ انہیں بریفنگ دی گئی کہ شہریوں کو آمدورفت میں کم سے کم مشکلات کا سامنا ہو، اس مقصد کیلئے روڈ بحالی کا کام دو شفٹوں میں جاری رکھا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کرتے ہوئے جلد مکمل کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے حافظ آباد روڈ کا بھی دورہ کیا اور پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت سیوریج لائن بچھانے کے بعد سڑک کی بحالی کے جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ عالم چوک میں زیر تعمیر ڈسپوزل سٹیشن کا معائنہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے تعمیراتی کام کے معیار اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسر وں کو منصوبے کی بروقت تکمیل اور مؤثر نکاسی آب کیلئے ضروری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...