چودھری اقبال چٹھہ کے ڈیرے پر جشن آزادی کے حوالے سے تقریب
جامکے چٹھہ(نامہ نگار )نواحی گاؤں منچر چٹھہ میں حلقہ پی پی 36 کے سینئر رہنما چودھری محمد اقبال چٹھہ کے ڈیرے پر جشن آزادی کے سلسلہ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس میں سیاسی رہنما احمد حسن چٹھہ، عباس چیمہ، عبداللہ چٹھہ ،صحافیوں رانا سلطان احمد، قیصر اقبال وڑائچ اور ملک حضور الحسن اور شہریوں نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اقبال چٹھہ نے کہا کہ برصغیر کے مسلمانوں کی لازوال قربانیوں، جدوجہد اور بے مثال حوصلے کے نتیجے میں ہمیں آزاد ملک پاکستان نصیب ہوا۔ آزادی عظیم نعمت ہے جس کی قدر کرنا اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے ۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments