سیوریج و ڈرینیج کا منظم نظام بنانے کے حوالے سے اجلاس

سیوریج و ڈرینیج کا منظم نظام بنانے کے حوالے سے اجلاس

کامونکے ، وزیرآباد اور علی پور چٹھہ میں سیوریج سسٹم کی اپ گریڈیشن کا جائزہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی زیرِ صدارت پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، لوکل گورنمنٹ کے تحت سیوریج و ڈرینیج کا منظم نظام تشکیل دینے کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں کامونکے ، وزیرآباد اور علی پور چٹھہ میں جاری سیوریج و ڈرینیج سسٹم کی اپ گریڈیشن، نئی مشینری کی خریداری، زیرِ زمین واٹر سٹوریج ٹینکس کی تعمیر، مالی سال 2025-26 کی جاری و مکمل ہونے والی سکیموں، فنڈز کی دستیابی و استعمال اور موجود مالی سال میں فنڈز کی فراہمی کا جائزہ لیا گیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ سمیرا عنبرین، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ فوزیہ چیمہ اور پر اجیکٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نے جاری منصوبوں، فنڈز کے استعمال اور مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کہا کہ سیوریج اور ڈرینیج کے منصوبوں کی بروقت تکمیل سے شہری علاقوں میں نکاسی آب کا مؤثر اور پائیدار نظام تشکیل پائے گا جس سے عوام کو ریلیف ملے گا اور بارشوں کے دوران پانی کے نکاس میں بھی بہتری آئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...