حافظ آباد :جشن آزادی کی مناسبت سے کیلی گرافی اورپینٹنگ نمائش
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )حافظ آباد میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے دوسری کیلی گرافی،پینٹنگ اور تصویری نمائش و مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔
پنجاب بھر کے نامور کیلی گرافر زنے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف، افواج پاکستان، قومی ہیروز اور قومی،علاقائی ثقافتی ورثہ کو اپنے فن اور صلاحیتوں کے ذریعے اُجاگر کیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کیلی گرافی نمائش کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے نمائش کا افتتاح اور کیلی گرافر ز میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے ۔سابق ایم پی اے ڈاکٹر مظفر شیخ،ٹکٹ ہولڈر شیخ گلزار احمد نے نمائش میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments