جھانٹلہ میں جھگڑا ،فائرنگ اورڈنڈوں سے 3 افراد زخمی
زخمی ہسپتال منتقل ، 8افراد کیخلاف مقدمہ درج ، بعض ملزموں کو گرفتارکر لیا گیا
گلیانہ(نامہ نگار)تھانہ گلیانہ کے علاقہ جھانٹلہ میں لڑائی کے دوران فائرنگ اور ڈنڈوں کے آزادانہ استعمال سے 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں محمد سلیم، اسد اور ندیم شامل ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جھگڑے کے دوران فائرنگ بھی کی گئی جس کے نتیجے میں محمد سلیم شدید زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کا مقدمہ محمد وسیم کی مدعیت میں 5 نامزد اور 3 نامعلوم افراد کے خلاف درج کرکے تفتیش شروع کر دی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ میں ملوث بعض ملزموں کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کیلئے کارروائی جاری ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments