ترقیاتی منصوبے شفافیت کیساتھ بروقت مکمل کئے جائیں :کمشنر
گوجرانوالہ کو سرسبز، خوبصورت اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ کرنا ترجیح
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ وگجرات ڈویژن محمد علی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے وژن سوہنا پنجاب کے تحت گوجرانوالہ کو صاف، سرسبز، خوبصورت اور جدید شہری سہولیات سے آراستہ شہر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ، شہر کی خوبصورتی میں اضافہ، ماحول دوست اقدامات اور عوام کو بہتر شہری ماحول کی فراہمی کیلئے بیوٹیفکیشن منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد کیا جا رہا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیوٹیفکیشن آف گوجرانوالہ کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کمشنر نے ہدایت کی کہ شہری سہولیات سے متعلق کام معیاری، بروقت اور مؤثر انداز میں مکمل کئے جائیں جبکہ شہر کی خوبصورتی اور انتظامی نظام میں بہتری کیلئے مربوط اقدامات یقینی بنائے جائیں۔اجلاس کے دوران شہر میں جاری پیچ ورک اور میونسپل ورکس، بیوٹیفکیشن اقدامات، ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور کمشنر آفسز کی تنظیمِ نو سے متعلق امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایات جاری کی گئیں۔ کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ تمام منصوبے اعلیٰ معیار، شفافیت اور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments