2غیر قانونی ذبح خانے بند ،450کلو مضرصحت گوشت تلف

2غیر قانونی ذبح خانے بند ،450کلو مضرصحت گوشت تلف

میٹ سیفٹی ٹیموں نے افتخار کالونی کھیالی بائی پاس،محلہ نورپورہ میں کارروائیاں

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ڈی جی فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کے حکم پر ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز کی سربراہی میں سیالکوٹ اور گوجرانوالہ میں کریک ڈاؤن کیا گیا جس میں 2غیرقانونی ذبح خانے ، 3فوڈ پوائنٹس بند، 3 کو 3لاکھ 30ہزار کے جرمانے عائد، 3مقدمات درج کرواتے ہوئے 450 کلو مضرصحت گوشت، 2من سے زائد بدبودار، مضرصحت قلفیاں اور ناقص اجزا ، 30کلو پیکنگ مٹیریل اور ایسنس تلف جبکہ 70کلو غیر منظور شدہ لیبلنگ والا پیکنگ مٹیریل بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ڈسکہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں واقع معروف سویٹس اینڈ بیکری کا مٹھائی اور بیکری سیکشن بند کردیا، سیالکوٹ سٹی ایریا میں واقع بیکری کی پروڈکشن جعل سازی پر بند کرکے مقدمہ درج کروادیا گیا۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق گوجرانوالہ کی میٹ سیفٹی ٹیموں نے افتخار کالونی کھیالی بائی پاس میں واقع غیرقانونی ذبحہ خانے سے 150کلو فنگس زدہ گوشت برآمد کرکے تلف کردیا ، محلہ نورپورہ سے 300کلو بیمار اور مضر صحت جانور کا گوشت تلف کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...