نوشہرہ ورکاں:جشن عیدمیلادالنبیؐ پر سکیو رٹی کے حوالے سے اجلاس
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )بارہ ربیع الاول جشن عیدمیلادالنبیؐ کے مرکزی جلوس کے انتظامات اور سکیورٹی پلان کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال اور ڈی ایس پی عنصر فاروق مان نے کی۔
اجلاس میں جلوس کے راستوں سے تجاوزات کے خاتمے ، صفائی کے انتظامات، ٹریفک کی روانی، شرکاء کی فول پروف سکیورٹی یقینی بنانے کیلئے تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments