کامونکے : منشیات فروش کو 11 سال قید با مشقت ،2لاکھ روپے جرمانہ

کامونکے : منشیات فروش کو 11 سال  قید با مشقت ،2لاکھ روپے جرمانہ

کامونکے (تحصیل رپورٹر )ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج خان محمود کی عدالت نے منشیات فروش بشارت عرف بارا کو 11سال قید بامشقت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

تھانہ صدر پولیس نے فیاض ٹاؤن کے رہائشی ملزم کے قبضہ سے ایک کلو 320گرام ہیروئن برآمد کرکے مقدمہ نمبر 411/2025 درج کیا تھا۔ گزشتہ روز ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر صائمہ رحمن رانا کے دلائل کے باعث جرم ثابت ہونے پر عدالت نے سزا سنائی جس کے بعد مجرم کو جوڈیشل کرکے سینٹرل جیل گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...