دبئی ویزہ کا لالچ دیکر رقم ہتھیانے والے 2بھائیوں کیخلاف مقدمہ

 دبئی ویزہ کا لالچ دیکر رقم ہتھیانے والے 2بھائیوں کیخلاف مقدمہ

راہوالی (نامہ نگار)دبئی کاویزہ دینے کا لالچ ، خاتون سے دو لاکھ روپے ہتھیانے والے دو بھائیوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

،علامہ اقبال ٹاؤن کی کوثر بانو نے پولیس کو درخواست دی کہ 4سال قبل شبیر اور تنویر اس کے گھر آئے اور کہا کہ ہمارے پاس دبئی کے ویزے ہیں اگر کسی کو ضرورت ہو تو بتانا جس پر اس کے دیور صابر نے کہا کہ اسے بھتیجے کے لیے ویزہ چاہئے تو میری موجودگی میں صابر سے دونوں سوتیلے بھائیوں شبیر اور تنویر نے 2لاکھ روپے وصول کیے لیکن 4سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود نہ ہی ویزہ اور نہ ہی رقم واپس دی جس پر پولیس نے خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرلیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...