لالہ موسیٰ اورلاہور کے درمیان بابو پسنجر ٹرین آج سے بحال

 لالہ موسیٰ اورلاہور کے درمیان  بابو پسنجر ٹرین آج سے بحال

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )ریلوے انتظامیہ عوام کی سہولت کے پیشِ نظر لالہ موسیٰ اورلاہور کے درمیان چلنے والی بابو پسنجر ٹرین کو آج سے بحال کرنے جا رہی ہے ۔

 205Up بابو پسنجر ٹرین لاہور سے شام 4 بجے 40 منٹ پر روانہ ہو کر براستہ گوجرانوالہ،وزیرآباد،گجرات سے ہوکر رات 7 بج کر 45 منٹ پر لالہ موسیٰ پہنچے گی، جب کہ اسی طرح 206Dn صبح 5 بجکر 10 منٹ پر لالہ موسیٰ سے روانہ ہو کر 8 بج کر 15 منٹ پر لاہور ریلوے سٹیشن پہنچے گی ،یہ ٹرین پانچ اکانومی کلاس کوچز اور ایک پاور وین پر مشتمل ہوگی،ٹرین کاآغاز لالہ موسیٰ سے ہوگاافتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے نصیراحمدعباس سدھو اور ریلوے کے اعلیٰ افسر ہوں گے ،تقریب صبح 5بجے منعقدہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...