اگست میں 190مسافر اور لوڈر گاڑیوں سے سلنڈر اتارے گئے
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)گوجرانوالہ میں مسافر اور لوڈر گاڑیوں میں ایل پی جی غیر قانونی سلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ۔
کارروائی کے دوران ماہ اگست میں 190 گاڑیوں سے غیر قانونی طور پر نصب ایل پی جی سلنڈر اتروائے گئے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی جبکہ گاڑی مالکان ،اڈا منیجر اور ڈرائیور کو سخت وارننگ جاری کی گئی۔ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانوالہ ریجن ایس پی میاں معظم علی کے مطابق گاڑیوں میں غیر معیاری اور غیر محفوظ طریقے سے نصب ایل پی جی سلنڈر کسی بھی وقت حادثے کا سبب بن سکتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments