اہلیہ اور سسرالیو ں پر تشدد ،خاوند والد اور بھا ئی کیخلاف مقدمہ
راہوالی (نامہ نگار،نمائندہ دنیا )بیوی ، والد، والدہ اور بھائی پر تشدد کرنے کے الزام میں خاوند اس کے والد اور بھائی پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔
صفدر آباد کی رہائشی ثمینہ بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کی بیٹی نقیحہ بی بی کی شادی ڈیڑھ سال قبل لمبانوالی کے عبدالمنان سے ہوئی 3ماہ قبل بیٹی کی رخصتی کی گئی، گزشتہ روز میری بیٹی کو عبدالمنان نے تشدد کا نشانہ بنایا ، اطلاع پر پہنچی تو عبدالمنان ان کے بھائی عبدالاسلام، والد علی اصغر نے میرے بیٹے اسد اور بیٹی نقیحہ بی بی اور مجھے کمرے میں بند کرکے ڈنڈوں تشدد کیا ، پولیس نے تینوں باپ بیٹوں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments