سیالکوٹ :آن لائن جوا کروانے والے گینگ کے 3افراد گرفتار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )آن لائن جوا کروانے والے گینگ کے 3افراد گرفتار کرلئے گئے ۔
تھانہ سٹی ڈسکہ کے ایس ایچ او انسپکٹر نعمان بٹر نے سٹہ بازی اور آن لائن جوا کروانے والے عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3افراد کو گرفتار کر لیا ،ملزموں کی شناخت حسن شہزاد ولد محمد شہزاد، وقاص ظفر عرف کاشی ڈار اور وقار عرف قاری کے نام سے ہوئی ہے جبکہ معاملے کی تفتیش جاری ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments