پارلیمانی سیکرٹری رانا فیاض کا سیف سٹی ہیڈکوارٹرز سیالکوٹ کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پارلیمانی سیکرٹری اریگیشن رانا محمد فیاض نے سیف سٹی ہیڈکوارٹرز سیالکوٹ کا دورہ کیا۔
کمانڈر سیف سٹی سیالکوٹ ڈی ایس پی ساجد حمید ورک نے استقبال کیا۔اس موقع پر فاروق حیدر چٹھہ، منیجر سیف سٹی نے رانا محمد فیاض کو سیف سٹی کے جدید مانیٹرنگ نظام، کیمروں، جرائم کی روک تھام، پولیس رسپانس اور شہریوں کے تحفظ کے حوالے سے بریفنگ دی۔رانا محمد فیاض نے کہا کہ دیہی علاقوں میں بھی جدید نگرانی کا نظام قائم ہونے سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی، عوام کو تحفظ کا احساس ملے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments