تتلے عالی:کمیٹی کی رقم لینے جانیوالے 3افراد پر بد ترین تشدد
تتلے عالی(نامہ نگار )بیگ پور میں کمیٹی کی رقم لینے کیلئے جانے والے 3 افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔
نواحی گاؤں بیگ پور کا فیضان کزن سجاول کے ہمراہ بیگ پور میں ہی کمیٹی کی قسط15ہزار روپے لینے کیلئے شہباز کی دکان پر گئے کہ معمولی تکرار پر شہباز اورفرید نے شیشے کی بوتلوں سے تشدد کرکے فیضان کاہاتھ توڑ دیا، سجاول کے دونوں ہاتھ زخمی ہوگئے ۔ فیضان کا دوسرا کزن مدثر بھی موقع پر پہنچ گیا جبکہ اسی دوران سجاول،مختار اور8نامعلوم افراد بھی آگئے جنہوں نے تینوں کزنوں کو مزید تشدد کا نشانہ بنایا ، ملزم فرار ہو گئے ،زخمیوں کو نوشہرہ ورکاں ہسپتال پہنچایا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments