سیالکوٹ:انچارج وفاقی محتسب کی کچہری ، 100شکایات کا ازالہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انچارج وفاقی محتسب ریجنل آفس گوجرانوالہ مشتاق احمد اعوان نے سیالکوٹ میں جناح ہال قلعہ میں ایم ڈی واسا کمیٹی روم میں وفاقی محکموں کے خلاف عوامی شکایات سنیں۔
بیشتر شکایات گیپکو، سوئی گیس، پاکستان پوسٹ آفس، این سی سی آئی اے ، ایف آئی اے ، سٹیٹ لائف انشورنس، پوسٹل لائف انشورنس، نادرا، اے جی پی آر، پاسپورٹ آفس، پی ایم ڈی سی، پاکستان نرسنگ کونسل، ریلوے ، سٹیٹ بینک، پی ٹی سی ایل اور دیگر وفاقی محکمہ جات کے بارے میں تھیں۔ دوران سماعت شکایت کنندگان اور متعلقہ اداروں کے افسر موجود تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments