سکول کھلنے سے قبل سہو لیات کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم
سی ای او ڈاکٹر عطیہ ارشد کی زیر صدارت اجلاس ،سٹاف کیلئے سکول آج کھلیں گے
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک کی زیرِ صدارت سکولوں کی موسمِ گرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ آغاز کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر متعلقہ افسر وں نے شرکت کی۔ اجلاس میں سکولوں کو صاف، محفوظ، فعال، خوبصورت اور طلبہ کیلئے خوش آئند بنانے کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تمام سٹاف کیلئے سکول آج سے دوبارہ کھلیں گے ۔ڈاکٹر عطیہ ارشد ملک نے ہدایت کی کہ 24 اگست سے قبل تمام سکولوں میں صفائی، فرنیچر، بجلی، پینے کے صاف پانی، واش رومز، نکاسی آب، کھیل کے میدانوں اور دیگر بنیادی سہولیات کی مکمل دستیابی یقینی بنائی جائے ۔ مون سون کے پیشِ نظر چھتوں، پانی کی ٹینکیوں، ڈرینز اور بجلی کی تنصیبات کا معائنہ کرکے کھڑے پانی کا خاتمہ اور اینٹی ڈینگی ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے ۔سکیورٹی کے حوالے سے تمام مقررہ ایس او پیز، سی سی ٹی وی کیمروں، چار دیواری، گیٹس اور داخلی و خارجی راستوں کی حفاظت یقینی بنانے جبکہ ہیلپ لائن 1321 نمایاں مقامات پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments