میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کے صدر مستعفی ،ملک سعید قائم مقام مقرر

میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کے صدر  مستعفی ،ملک سعید قائم مقام مقرر

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )میٹل سکریپ ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹوباڈی کا اجلاس منعقد ہوا ،صدر عثمان خالد بٹ کی طرف سے گزشتہ روز ایگزیکٹو کمیٹی کو اعتماد میں لئے بغیر بزنس گروپ میں شمولیت کا اعلان اور دیگر اختیار سے تجاوز امورپر شوکاز نوٹس جاری کیا گیا۔

لیکن وہ ایگزیکٹو کمیٹی کو وضاحتوں سے مطمئن کرنے میں کامیاب نہ ہوپائے اور عہدے سے مستعفی ہو گئے جس پر متفقہ رائے سے نائب صدر ملک سعید کو قائم مقام صدر نامزد کیا گیا۔ اس موقع پر قائم مقام صدر ملک سعید نے عثمان بٹ کی طرف سے بزنس گروپ میں بحیثیت ایسوسی ایشن شمولیت کے اعلان کو مسترد کرتے ہوئے ایسوسی ایشن کی سابق پالیسی کے مطابق تمام عہدیدار اور ممبران کو متفقہ رائے کے مطابق اپنی آزاد مرضی سے چیمبر الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...