کارکن ثابت قدم ،ظلم کی سیاہ رات ختم ہونیوالی:ناصر چیمہ
پی ٹی آئی کے اسیر جلدرہا ئی پائیں گے :رکن اسمبلی کی معززین سے بات چیت
راہوالی (نمائندہ دنیا )ظلم کی سیاہ رات ختم ہونے والی ہے جلد کارکنان کی ثابت قدمی رنگ لانے والی ہے انکی جرات مندی ثابت قدمی پر انکی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں پی ٹی آئی کے اسیر جلدرہا ئی پائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار ایم پی اے پی پی 59چودھری محمد ناصر چیمہ نے مرکزی دفتر میں ملاقات کے لیے آنے والے معززین چودھری فرخ نواب ،چوہدری محمد اعظم ،چوہدری محمد یوسف عرف کاکا گجر ، شہباز حسین چیمہ ،چوہدری محمد ارشد ورک ،چوہدری حسیب احمد ،میڈم عظمیٰ خان ،عمران بیگ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ اسیران نو مئی پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری عمل کی بحالی کی جنگ لڑتے ہوئے پانچ سالہ سخت جیل برداشت کر رہے ہیں عمران خان کا ساتھی ہونے کے ناطے حلقہ پی پی 59کے تمام اسیران کو اپنی اولاد کی طرح سمجھتا ہوں انکی تکلیف کو اپنے سینے میں محسوس کرتا ہوں میری دلی خواہش ہے کہ تمام اسیران نو مئی جلد ازا جلد باخیریت اپنے اپنے گھروں کو لوٹ آئیں اسکے برعکس جب تک وہ جیل میں ہیں میری کوشش رہے گی کہ اپنے بطور امیدوار برائے این اے میاں طارق محمود اور پوری مخلص ٹیم کے ہمراہ انکے ورثا سے رابطہ میں رہیں اور انکی ہر ماہ مالی و اخلاقی حمایت و تعاون جاری رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments