چیمبر الیکشن میں بزنس گروپ کو کامیاب کرائینگے :شعیب چیمہ

چیمبر الیکشن میں بزنس گروپ کو کامیاب کرائینگے :شعیب چیمہ

ساتھیوں کے گروپ چھوڑنے سے مطلوبہ نتائج نہ مل سکے :رانا صدیق ، شیخ عامر

راہوالی (نامہ نگار )بزنس گروپ کو جب بھی موقع ملا قائدین نے چیمبر آف کامرس کے سٹیج سے صنعتکاروں، تاجروں اور شہریوں کی خدمت کرتے ہوئے شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کیے ۔ اپنے ہی چند ساتھیوں کی طرف سے علیحدگی اختیار کرنے کے باوجود بزنس گروپ کے ممبران میں اضافہ ہوا ہے جو 19اور 21ستمبر کو 2026تا 2028کے لیے چیمبر کے ہونے والے الیکشن میں اس گروپ کو ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیاب کرائینگے ۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ضلعی جنرل سیکرٹری شعیب الطاف چیمہ، میجر (ر)الطاف احمد چیمہ، عمرالطاف چیمہ کی طرف سے بزنس گروپ کے ممبران و عہدیداران کے اعزاز میں مقامی ریسٹورنٹ میں دیے گئے ظہرانے کے موقع پر سالِ اول کی صدارت کے امیدوار شیخ غلام حسین جج، سال دوم کے امیدوار وقاص افضل مغل، سابق صدر چیمبر رانا صدیق، سینئر وائس پریذیڈنٹ سعداﷲ عرفان، شیخ اعجاز احمد ہاشمی، شیخ منظور احمد، اشرف وڑائچ و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کیا ، سابق صدر رانا صدیق اور شیخ عامر الرحمن نے کہا کہ بدقسمتی سے چند ساتھیوں کے گروپ چھوڑنے کی وجہ سے تمام مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے لیکن ستمبر میں ہونے والے الیکشن میں ممبران کی حمایت سے ایک بار پھر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرکے شہر کی ترقی و خوشحالی سے نقشہ بدل دینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...