ادارہ المصطفیٰ حلقہ وزیرآباد کے زیراہتمام میلادالنبی ؐ کانفرنس

ادارہ المصطفیٰ حلقہ وزیرآباد کے زیراہتمام میلادالنبی ؐ کانفرنس

نبی کریم ؐکی محبت انسان کے دل و کردار کو پاکیزہ بناتی ہے‘پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ادارہ المصطفیٰ انٹرنیشنل حلقہ وزیرآباد کے زیراہتمام نجی مارکی میں میلاد مصطفیؐ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، عاشقانِ رسول ؐ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تلاوتِ کلام پاک، نعت رسول اور درود و سلام پیش کیا گیا۔ پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی نے خطاب کرتے کہا کہ حضور نبی کریم ؐکی محبت انسان کے دل و کردار کو پاکیزہ بناتی ہے ۔ اگر دل میں سچی محبتِ رسول ؐ موجود ہو تو انسان برائی، بے حیائی اور ہر قسم کی غلاظت سے دور رہنے کی کوشش کرتا ہے ۔ ہمیں اپنے کردار، اعمال اور روزمرہ زندگی میں محبتِ رسول ؐ کا عملی اظہار کرنا چاہیے ۔پیرزادہ رضا ثاقب نے کہا ادارہ المصطفیٰ انٹرنیشنل انسانی خدمت کے فلاحی کاموں اور دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے ۔ دکھی انسانیت کی خدمت، ضرورت مندوں کی معاونت اور اسلامی تعلیمات کو عام کرنا قابلِ تحسین اقدام ہے ۔ انہوں نے صاحبِ حیثیت افراد پر زور دیا کہ وہ بھی فلاحی سرگرمیوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...