واہنڈو کو میونسپل کمیٹی کا درجہ مل گیا، دو یونین کونسلز قائم
الیکشن کمیشن کی نئی حلقہ بندیاں جسکے تحت نیا بلدیاتی نظام تشکیل دیاجائیگا
واہنڈو (نامہ نگار)الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نئی حلقہ بندیوں میں واہنڈو کو میونسپل کمیٹی کا درجہ دے دیا گیا، میونسپل کمیٹی واہنڈو کو دو یونین کونسلز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔نئی حلقہ بندی کے تحت یونین کونسل نمبر 1واہنڈو سٹی پر مشتمل ہوگی، جس میں مجموعی طور پر 13ہزار 449ووٹرز شامل ہیں،اسی طرح یونین کونسل نمبر 2میں واہنڈو کے بعض علاقوں کے علاوہ رانا اور کھوتڑے کے علاقے شامل کیے گئے ہیں، جہاں ووٹرز کی مجموعی تعداد 12ہزار 245 ہے ،نئی حلقہ بندی کے مطابق میونسپل کمیٹی واہنڈو میں مجموعی طور پر 25ہزار 694ووٹرز رجسٹرڈ ہیں، نئی انتظامی و انتخابی تقسیم کو آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے ، جسکے تحت واہنڈو میں بلدیاتی نظام کے قیام اور نمائندگی کا نیا ڈھانچہ تشکیل پائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments