گکھڑاور راہوالی میں بابو پسنجر ٹرین کا سٹاپ بحال،والہانہ استقبال
گکھڑمنڈی‘راہوالی (نامہ نگاران) گکھڑاور راہوالی ریلوے سٹیشن پر بابو پسنجرٹرین کا سٹاپ بحال کردیا گیا
جس پر سیاسی وسماجی شخصیات نے بابو ٹرین کے گکھڑ پہنچنے پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے کی خوشی کا اظہار کیا اور ریلوے حکام سے دوسری مسافر ٹرینوں کے سٹاپ بھی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ۔اس موقع پر ٹرین کے عملے کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے ۔ٹرین لالہ موسیٰ سے روانہ ہوکر راہوالی ریلوے سٹیشن پر صبح 6:20اور لاہور سے شام واپسی پر راہوالی میں 6:27پر سٹاپ کیا کریگی۔ عرصہ دراز کے بعد بابو ٹرین کا سٹاپ بحال ہونے پر راہوالی کے عوام نے اظہار مسرت کرتے ریلوے حکام کا شکریہ ادا کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments