کامونکے :جائیداد کا تنازع،مخالفین کا 2افراد پر ڈنڈوں سے تشدد
کامونکے (تحصیل رپورٹر )جائیداد کے تنازع پر مخالفین نے دو افراد کو ڈنڈوں کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔
بتایا گیا ہے کہ نواحی گاؤں کالی صوبہ کے عظمت اللہ اور مختار وغیرہ کے درمیان جائیداد کا تنازع چل رہا ہے ۔ عظمت اللہ اپنے دوست عبداللہ کے ہمراہ امرود کے باغ میں پانی لگا رہا تھا کہ مختار نے وقاص‘اصغر، عمر‘ ابوہریرہ، ذوہیب، فیاض‘ شہباز اور5نامعلوم افراد کی مدد سے ڈنڈوں کے وار کرکے عظمت اللہ اور عبداللہ کو شدید زخمی کردیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments