بابو صابو ٹریٹمنٹ پلانٹ:پلان تبدیلی سے لاگت4 ارب بڑ ھ گئی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے سیوریج پانی کو ٹریٹ کرنے کے لیے بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی راہ میں موجود بڑی رکاوٹ ختم ہو گئی ۔وفاقی حکومت کی ایکنک کمیٹی نے منصوبے کے نئے پلان اور نظرثانی شدہ تخمینہ لاگت کی منظوری دے دی ہے۔
بابو صابو ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ منصوبے کا ابتدائی تخمینہ باون ارب روپے تھا، تاہم پلان میں تبدیلی کے بعد لاگت چھپن اعشاریہ چھ ارب روپے مقرر کی گئی ہے تخمینہ لاگت کی دوبارہ منظوری کے لیے منصوبے کا کیس وفاقی حکومت کی ایکنک کمیٹی کو بھجوایا گیا تھا، جس کی منظوری کے بعد منصوبے کو عملی مرحلے میں لے جانے کی راہ ہموار ہوگئی ۔تاہم منظوری کے بعد بھی پلانٹ کے عملی آغاز میں مزید ایک سال درکار ہوگا، جبکہ منصوبے کی مجموعی تکمیل کا ہدف تقریباً ساڑھے چار سال رکھا گیا ہے ۔بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لیے آٹھ سو چھتیس ایکڑ اراضی پہلے ہی موجود ہے ، جو حکومت نے انیس سو بانوے ، ترانوے میں حاصل کی تھی۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں کینٹ ڈرین، ملتان روڈ اور گلشن راوی سے آنے والے سیوریج پانی کو ٹریٹ کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments