خواصرہ پلی ناکہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے سب انسپکٹر زخمی
تتلے عالی(نامہ نگار)خواصرہ پلی ناکہ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے سب انسپکٹر زخمی ہوگیا۔
تھانہ تتلے عالی میں تعینات سب انسپکٹر ذوالفقار علی گزشتہ شب خواصرہ پلی پر ناکہ بند کی ہوئی تھی کہ بوپڑہ کی جانب سے کار نمبر اے بی بی211آئی جس کا ڈرائیور موبائل فون سن رہا تھا جسے رکنے کا اشارہ کیا لیکن اس نے جان سے مار دینے کی نیت سے ٹکر مار دی جس سے سب انسپکٹر نہر میں جا گراجس سے سر اور بائیں بازو پر چوٹیں آئیں،پولیس ملازمین نے کار کو قابو کرکے سوار رانا شاہد سکنہ گھوما کو قابو کرلیا۔پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments