تتلے عالی :مساجد اورگھروں میں محافل میلادکاانعقاد،ریلیاں
تتلے عالی(نامہ نگار)مساجد اورگھروں میں محافل میلادکاانعقاد،ریلیاں،جشن عید میلاد النبی ؐ منانے کیلئے تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔تتلے عالی میں مساجد،نجی عمارتوں،گلی محلوں کو جھنڈیوں اور برقی قمقموں سے سجادیاگیا ہے۔۔۔
گھروں،مساجد میں محافل میلاد،نعت کا انعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ دینی مدارس کے طلبا کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر میلاد ریلیاں بھی نکالی جا رہی ہیں، تتلے عالی اور نواحی علاقوں کی شاہراہوں،بازاروں میں جھنڈوں،نعلین مبارک ،بیجز،الیکٹرک لائٹوں ، عربی لباس ودیگر آرائشی سامان کی خریدوفروخت کیلئے عارضی سٹالوں پر خریداری عروج پر پہنچ گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments