کامونکے ,وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم
کامونکے (تحصیل رپورٹر )چوری کی وارداتوں میں شہری مال و زر سے محروم ہوگئے۔ موضع نڈھا کے طارق محمود کے گھر سے نامعلوم چور ساڑھے تین لاکھ روپے اور گیارہ تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔
محلہ رسولنگر کے عباس علی کے ایک لاکھ روپے ، لیپ ٹاپ، استری و دیگر قیمتی سامان چوری ہوگیا۔ تمبولی کے علی حمزہ کے 15مرغے نامعلوم چور لے گئے جبکہ سموبالا کے زمیندار اعجاز کے ڈیرہ سے بجلی کی موٹر چوری کرلی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments