12 افراد گرفتار ، 21 کلو سے زائد چرس اور نا جائز اسلحہ برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)صدر ڈویژن پولیس نے منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے جیسے جرائم میں ملوث 12 افراد کو گرفتار کر کے 21کلو720 گرام چرس اور اسلحہ برآمد کر لیا۔
ملزموں میں انس بلال، شبیر احمد، اکرم، وسیم ، ساجد علی، عامر سہیل ، وقاص وغیرہ شامل ہیں۔ دورانِ تفتیش منشیات فروشوں نے انکشاف کیا کہ وہ دیگر اضلاع سے منشیات لاتے اور ضلع بھر میں فروخت کرتے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments