گجرات:قتل و اقدام قتل کے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار

گجرات:قتل و اقدام قتل کے مقدمات  میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )گجرات پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف آپریشن جاری تھانہ بولانی پولیس نے قتل و اقدام قتل سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک مجرم اشتہاری کو گرفتارکر لیا۔

ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل نعیم اقبال گجر کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ بولانی عرفان جیلانی اور سب انسپکٹر عترت عباس نے پولیس ٹیم کے ہمراہ آپریشن کے دوران دوسال سے روپوش قتل،اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب مجرم اشتہاری احسن منظور کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار مجرم اشتہاری نے 2سال قبل دیگر ملزموں کے ہمراہ سابق رنجش کی بنا پر وقاص مزمل کو قتل جبکہ خالد حسین کو زخمی کردیا تھا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...