واہنڈو:نمائندہ روزنامہ دنیا ذاکراللہ ہنجرا کے بھا ئی پر فائرنگ، تشدد

واہنڈو:نمائندہ روزنامہ دنیا ذاکراللہ  ہنجرا کے بھا ئی پر فائرنگ، تشدد

واہنڈو(نامہ نگار)روزنامہ دنیا کے نمائندہ اور پریس کلب واہنڈو کے سیکرٹری ذاکراللہ ہنجرا کے بھائی اویس ہنجرا پر گزشتہ رات سنمبلہ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کے واقعہ پر صحافتی و تاجر برادری میں تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی۔

محمد اویس گزشتہ رات اپنے گاؤں سنمبلہ جا رہے تھے کہ راستے میں نقاب پوش افراد نے ان پر فائرنگ کردی،خوش قسمتی سے اویس محفوظ رہے ، تاہم ملزموں نے زبردستی موٹرسائیکل رکوا کر انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ، پریس کلب واہنڈو، یونین آف جرنلسٹس اور انجمن تاجران کے نمائندوں نے واقعہ میں ملوث ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...