نوشہرہ ورکاں:منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 2گرفتار

  نوشہرہ ورکاں:منشیات فروشوں کے  خلاف کریک ڈاؤن، 2گرفتار

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، دو ملزم گرفتار، پونے چار کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی۔

 اسسٹنٹ سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ ورک نے ملزم یونس سے 2200 گرام چرس جبکہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر خادم حسین ہنجرا نے ملزم مشتاق سے 1540 گرام چرس برآمد کر لی ۔ایس ایچ او انسپکٹر ضیافت علی باٹھ نے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کیلئے ناسور ہیں معاشرے کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے پولیس تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے جس کے تحت منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...