راہوالی:خاتون سمیت 3منشیات فروش گرفتار ،6کلو چرس برآمد
راہوالی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار )کینٹ پولیس نے خاتون سمیت تین منشیات فروشو ں کو قابو کرکے 6 کلو چرس برآمد کر لی۔
دوران گشت ریلوے روڈ پر ڈاکخانہ کے قریب شہناز بی بی سے 1660گرام چرس برآمد ہوئی ، کوٹ شاہاں پھاٹک کے قریب یعقوب مسیح سے 1680گرام چرس قبضہ میں لے لی گئی جبکہ منڈیالہ موڑ پر لوہیانوالہ نہر کے قریب غلام عباس ساکن رمضان پورہ کلر آبادی سے 1620گرام چرس برآمد کر لی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments