لالہ موسیٰ :کار کی رکشہ کو ٹکر بچی سمیت3افراد زخمی

لالہ موسیٰ :کار کی رکشہ کو ٹکر  بچی سمیت3افراد زخمی

لالہ موسیٰ (نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ کے قریب کار کی رکشہ کو ٹکر، بچی سمیت3افراد زخمی ہوگئے ۔ ایک کار نے مسافر رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے باعث رکشہ الٹ گیا۔

حادثے میں رکشہ سوار 11 سالہ بچی، 30 سالہ خاتون اور 55 سالہ شخص زخمی ہوئے ،30سالہ خاتون کو مقامی افراد ریسکیو عملہ کے موقع پر پہنچنے سے قبل ہی ہسپتال لے جا چکے تھے ،ریسکیو عملہ نے 11 سالہ بچی میرب ناصر اور 55 سالہ شبیر نور کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے مزید علاج کیلئے ٹراما سینٹر ہسپتال لالہ موسیٰ منتقل کردیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...