شیخ فیصل ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے دوبارہ صدر مقرر
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل لاہور کی جانب سے رائس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر شیخ فیصل اسلام کو دوبارہ اگلے 3 سال کیلئے ڈسٹرکٹ بورڈ آف مینجمنٹ کا صدر مقررکرکے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
بورڈ کے ایگزیکٹو ممبران میں علی عثمان تارڑ ، میڈم شازیہ اور ممبران میں شیخ کاشف صوبہ ، میڈم امبرین شاہد کو نامزد کیا گیا ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ شیخ فیصل اسلام گذشتہ تین برس سے بورڈ کے صدر چلے آرہے تھے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments