عید میلادالنبی ؐ کا مرکزی اور قدیمی جلوس ونیکے چوک سے شروع ہوگا
حافظ آباد(نمائندہ دنیا ، نامہ نگار )عید میلادالنبی ؐ کا مرکزی اور قدیمی جلوس 12ربیع الاول بروز بد ھ صبح ساڑھے بجے ونیکے چوک نزد ڈیرہ حضرت سائیں حسین شاہ ؒ سے شروع ہوگا جس کی قیادت علما اہلسنت اور سنی تنظیموں کے رہنما کریں گے۔
جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول ؐشرکت کریں گے ۔ جلوس شہر کی مختلف شاہراہوں سے ہوتا ہوا دربار خطیب الاسلام پر اختتام پزیر ہوگا۔ علما اہلسنت نے عوام پر زوردیا ہے کہ وہ باوضو ہوکر جلوس میں شرکت کریں۔ جلوس میں بانسری نکلے موٹر سائیکلوں اور ڈھول ڈھمکے کے ساتھ شامل ہونے والوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments