سیرت النبیؐ انسانیت کیلئے بہترین نمونہ:عبدالحبیب

 سیرت النبیؐ انسانیت کیلئے بہترین نمونہ:عبدالحبیب

آپ ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انفرادی اور اجتماعی زندگی بہتر بنا سکتے ہیں

گجرات(سٹی رپورٹر )پاٹری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن کے دفتر میں جشنِ میلاد النبی ؐکی روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین پاٹری مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن عدنان اقبال مکی نے کی۔ محفل میں پاٹری کی صنعت سے وابستہ صنعتکاروں، ایسوسی ایشن کے عہدیدار وں اور اراکین نے شرکت کی۔ دعوتِ اسلامی کے رکنِ شوریٰ حاجی عبدالحبیب عطاری نے سیرتِ طیبہ، محبتِ رسول ؐاور حضور اکرم ؐکی تعلیمات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐکی حیاتِ مبارکہ پوری انسانیت کیلئے بہترین نمونہ ہے ۔ آپ ؐکی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

اس موقع پر چیئرمین عدنان اقبال مکی نے کہا کہ جشنِ میلاد النبی ؐکا انعقاد ہمارے لیے باعثِ سعادت ہے ، حضور اکرم ؐسے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی حصہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ ہم آپ ؐ کی سیرتِ مبارکہ کو اپنی زندگیوں میں عملی طور پر اپنائیں۔ اس موقع پر حاجی ناصر محمود، حاجی عمران ظفر ، حاجی اعظم رحمانی، حاجی محمد زاہد، محمد سلیم طاہر، سابق وائس چیئرمین عباس بٹ، آفتاب احمد بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...