کامونکے :نو تعمیر سڑک میں گڑھے پڑ گئے ،شہریوں کا احتجاج

کامونکے :نو تعمیر سڑک میں گڑھے پڑ گئے ،شہریوں کا احتجاج

شہریوں نے تعمیر میں ناقص میٹریل کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا

کامونکے (تحصیل رپورٹر )نواحی علاقہ نگل دونا سنگھ سے چکیاں اور چکیاں خورد کو ملانے والی نئی تعمیر شدہ سڑک میں گڑھے پڑنا شروع ہو گئے ، اہل علاقہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کے مبینہ استعمال کی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ اہل علاقہ کے مطابق مذکورہ سڑک تقریباً 20 سے 25 سال کے طویل عرصہ بعد تعمیر کی گئی اور علاقہ مکینوں کو توقع تھی کہ نئی سڑک سے آمدورفت کے مسائل میں کمی آئے گی تاہم تعمیر کے کچھ ہی عرصہ بعد سڑک مختلف مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونا شروع ہو گئی اور گہرے گڑھے بن گئے ۔ معروف خطیب مولانا وقاص اور دیگر اہل دیہہ نے کہا کہ نئی سڑک پر گہرے گڑھے پڑنے سے اس کے معیار پر سوالات اٹھ رہے ہیں ، سڑک پر گڑھوں کے باعث موٹر سائیکلوں، رکشوں اور دیگر گاڑیوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حادثات کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کی تعمیر میں استعمال ہونے والے میٹریل کا معیار چیک کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...