دوستوں کی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا :صدیق مہر

دوستوں کی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا :صدیق مہر

انسان کو دوسروں کی قدر کرنی چاہیے :دوستوں کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر )دوستوں کی محبتوں کا ہمیشہ مقروض رہوں گا ،مہمان نوازی پیغمبروں کا پسندیدہ عمل ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار ممتاز کاروباری سیاسی شخصیت چودھری صدیق مہر این اے 78 کے رہنما نے اپنی رہائش گاہ پر دوستوں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک اچھے انسان کی خوبی یہ بھی ہے کہ وہ دوسروں کی قدر کرے اس موقع پر نپون انسٹیٹیوٹ آف ایڈوانس سائنس یونیورسٹی کے چیئرمین راشد منہاس ،اے ٹی ایم فلور ملز کے چیف ایگزیکٹو چودھری عاصم جاوید مہر ،میاں طاہر ، رضوان مشتاق ایڈووکیٹ سیکرٹری آرائیں برادری گوجرانوالہ ، عثمان صدیق مہر،میاں ظفر حسین ،خواجہ امان شیخ سابق چیئرمین جی سی سی آئی ،چودھری عبداللہ صدیق ودیگر بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...