وزیرآباد:لائٹس کا موثر انتظام نہ ہونے سے گلیاں تاریک

 وزیرآباد:لائٹس کا موثر انتظام نہ ہونے سے گلیاں تاریک

خراب لائٹس بحال اور تمام گلی محلوں میں بلاامتیاز روشنی کا انتظام کیا جائے :شہری

 وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بلدیہ کی جانب سے سٹریٹ لائٹس کے موثر انتظامات نہ ہونے کے باعث وزیرآباد کے بیشتر گلی محلوں میں اندھیرا چھا گیا، متعدد شکایات کے باوجود شہری علاقوں میں روشنی کا مسئلہ تاحال حل نہ ہو سکا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ بعض مخصوص علاقوں میں سرچ لائٹس اور بلب لگا کر خصوصی توجہ دی جاتی ہے جبکہ گنجان آبادی والے کئی محلے بنیادی سہولت سے محروم ہیں۔ ذرائع کے مطابق موجودہ ٹھیکیدار کی مبینہ نااہلی اور الیکٹریشن کی جانب سے بجلی کے کام کے لیے مطلوبہ سامان کی عدم دستیابی کے باعث سٹریٹ لائٹس کی مرمت اور تنصیب کا کام تاخیر کا شکار ہے۔

سابق دور میں مین بازار سمیت مختلف علاقوں میں نصب کی گئی مہنگی سٹریٹ لائٹس بھی اتار کر مبینہ طور پر کمروں میں رکھ دی گئی ہیں۔ شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ربیع الاول کے مقدس مہینے میں ماضی میں گلی محلوں اور بازاروں کو خوبصورت لائٹنگ سے روشن کیا جاتا تھا مگر اس سال وزیرآباد کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سٹریٹ لائٹس کا فوری سروے کروا کر خراب لائٹس بحال اور تمام گلی محلوں میں بلاامتیاز روشنی کا مؤثر انتظام یقینی بنایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...