چناب نگر:جعلی اور کیمیکل ملے دودھ و کھویا کی مبینہ فروخت

چناب نگر:جعلی اور کیمیکل ملے دودھ و کھویا کی مبینہ فروخت

استعمال سے بچوں اور شیر خواروں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے

چناب نگر (نامہ نگار )شہر اور گردونواح میں مبینہ طور پر جعلی اور کیمیکل ملے دودھ و کھویا تیار کرنے والوں کی بھرمار کے باعث شہریوں کو صحت کے حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں کا الزام ہے کہ مختلف مقامات پر مبینہ طور پر کیمیکل ملا دودھ تیار کرکے دکانداروں اور گھریلو صارفین کو فروخت کیا جا رہا ہے ۔شہریوں کے مطابق مبینہ طور پر جعلی دودھ کی تیاری میں مضر صحت کیمیکلز، بال صفا پاؤڈر، سرف اور دیگر ناقص اشیاء استعمال کی جا رہی ہیں، جبکہ اسے تیار کرنے کے لیے ٹائر، گوبر، شاپر اور پلاسٹک سمیت مختلف اشیاء جلانے کا بھی الزام ہے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ ناقص اور مبینہ طور پر کیمیکل ملے دودھ کے استعمال سے خصوصاً بچوں اور شیر خواروں کو صحت کے مسائل کا سامنا ہوسکتا ہے ۔ شہریوں، سماجی و فلاحی تنظیموں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ جعلی دودھ اور کھویا تیار کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے ، نمونے حاصل کرکے لیبارٹری ٹیسٹ کرائے جائیں۔ اور شہریوں کو معیاری و محفوظ دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...