پاسپورٹ دفاتر کے اوقات رات 12 بجے تک بڑھانا عوام دوست اقدام ہے : وقار گھمن
چناب نگر (نامہ نگار )سماجی کارکن وقار گھمن نے پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار رات 12 بجے تک بڑھانے کے اقدام کو خوش آئند اور عوام دوست قرار دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاسپورٹ دفاتر کے اوقات کار میں اضافے سے شہریوں کو پاسپورٹ کے حصول اور دیگر متعلقہ امور کے لیے مزید سہولت میسر آئے گی اور انہیں دفتری اوقات کے باعث پیش آنے والی مشکلات میں کمی ہوگی۔وقار گھمن نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوامی سہولت کے لیے کیے جانے والے ایسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments