پولیس تاجر وں کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریگی :فیصل شہزاد
بازاروں اور دکانوں میں سکیورٹی کیمروں کی تنصیب کرائیں :ڈی پی او گجرات
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈی پی او فیصل شہزاد کی زیرِ صدارت ڈی پی او کمپلیکس میں تاجر برادری کے نمائندگان کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تاجروں کو درپیش سکیورٹی مسائل اور کاروباری مراکز کے تحفظ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاجر برادری نے اپنے مسائل اور تجاویز سے ڈی پی او گجرات کو آگاہ کیا۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے کہا کہ تاجروں کے جان و مال کا تحفظ گجرات پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔انہوں نے تاجروں کو بازاروں، پلازوں اور دکانوں میں سکیورٹی کیمروں کی تنصیب اور انہیں فعال رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ نجی کیمروں کو سیف سٹی سسٹم سے منسلک کرکے سکیورٹی مزید مؤثر بنائی جا سکتی ہے ۔ گجرات پولیس تاجر برادری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments