گجرات :لورائے گاؤں میں کلینک آن ویلز کیمپ بھی قائم
سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اعتزاز کا ٹیم کے ہمراہ دورہ ، انتظامات کا جائزہ لیا
گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر نورالعین کی ہدایت پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید اعتزاز نے ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر عثمان نعیم اور ٹیم کے ہمراہ موضع لورائے کا دورہ کیا اور صحت و صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔گورنمنٹ پرائمری سکول لورائے میں ایکوا ٹیبس کے استعمال اور پانی کی کلورینیشن کے حوالے سے اساتذہ اور مقامی کمیونٹی کے افراد کے لیے آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ میں ایکوا ٹیبس بھی تقسیم کی گئیں جبکہ گاؤں کے مختلف گھروں میں موجود پانی کی ٹینکیوں میں کلورینیشن کا عمل بھی کیا گیا۔علاوہ ازیں لورائے گاؤں میں کلینک آن ویلز کیمپ بھی قائم کیا گیا ہے جہاں شہریوں کو بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments