لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل میں تصادم، 2 افراد زخمی

  لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل  میں تصادم، 2 افراد زخمی

کمالیہ (نمائندہ خصوصی)کمالیہ بائی پاس چیچہ وطنی روڈ پر لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

موٹر سائیکل سوار میاں چنوں سے جھنگ کی جانب جا رہے تھے کہ کمالیہ بائی پاس چیچہ وطنی روڈ پر واہگی روڈ کی جانب سے اچانک لوڈر رکشہ سامنے آگیا۔حادثے میں 42 سالہ محمد ندیم ولد محمد الطاف، سکنہ چک نمبر 622 پیرمحل، اور 45 سالہ محمد اکرم ولد اللہ دتہ، سکنہ ماگھی سلطان جھنگ، زخمی ہوئے ۔ دونوں زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...