مخالفین جناح سٹیڈیم سے ہار کر نکلیں گے :چیئرمین بزنس گروپ
ہمارے ترقیاتی کام اپنے کھاتے میں ڈال کر ذاتی تنقید کی جا رہی :رانا ناصر کا خطاب
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر )سابق صدر چیمبر وچیئرمین بزنس گروپ رانا ناصر نے کہا ہے کہ ہمارے اقتدار میں ہونے والے ترقیاتی کام اپنے کھاتے میں ڈال کر چیمبر اراکین کو متاثر کرنے والے مستقبل میں خدمت کے دعوے کر رہے ہیں،اپنا لائحہ عمل بیان کرنے کے بجائے ذاتی تنقیدکر نے والے جناح سٹیڈیم سے دونوں میچ ہار کر نکلیں گے کیونکہ آج کا ووٹر با شعور ہے ، تنقید برائے اصلاح کو اپنا ئیں تاکہ چیمبر ممبران بھی استفادہ کر سکیں،ہمارے گروپ میں ذاتی پسند نا پسندی پالیسی اور کسی قسم کی آمریت نہیں ، ہمارا ماٹو ہے کہ عزت و تکریم کے ساتھ ایوان صنعت و تجارت کے نظام کو مزید موئثر بنایا جائے ، جوق در جوق تاجروں کی شمولیت سے ہمارا گروپ مضبوط تر ہوتا جا رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں فلور ملز ایسوی ایشن کی طرف سے د ئیے گئے ظہرانہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پانیر گروپ کے امیدوار برائے سی کلاس شیخ عمیر نے بزنس گروپ کو یقین دلایا کہ اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دونگا ۔ اس موقع پر شیخ عامر رحمن ، وقاص افضل مغل،غلام حسین جج،میاں عمر سلیم،رانا صدیق خان نے فلور ملز ایسوی ایشن کی طرف سے بزنس گروپ کی حمایت کو خوش آئند قرار دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments