حافظ آباد:سموگ کی روک تھام کیلئے نمبردار کنونشن

حافظ آباد:سموگ کی روک  تھام کیلئے نمبردار کنونشن

حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار )ضلعی انتظامیہ،محکمہ زراعت کے زیر اہتمام سموگ کی روک تھام کے حوالے سے نمبردار کنونشن منعقد ہوا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویر یاسین، اسسٹنٹ کمشنر حافظ آباد نرجس خاتون جعفری، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد یوسف، تحصیلدار سمیت دیگر زرعی ماہرین نے کنونشن سے خطاب کیا۔ مقررین نے مختلف دیہات سے آئے نمبرداروں اور زمینداروں کو ہدایت کی کہ سموگ پر قابو پانے کیلئے اپنی فصلوں کی باقیات کو جلانے کی بجائے انہیں جدید مشینری کے ذریعے مٹی میں ملا دیا جائے ۔ اس سے انکی زمین کی زرخیزی میں اضافہ ہو گا اور سمو گ پر بھی قابو پایا جا سکے گا۔ انکاکہنا تھا کہ انسداد سموگ کیلئے دیہات کی سطح پر خصوصی کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں۔ تمام نمبردار اور زمیندار، کاشتکار اس بات کو یقینی بنانے کے آنے والے دنوں میں دھان کی فصل کی باقیات کو ہر گز جلایا نہیں جائیگا۔ جو کاشتکار، زمیندار فصلوں کی باقیا ت جلائے گا اسکے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...