گیپکو کی رات کے وقت صارفین سے بجلی کم استعمال کر نے کی اپیل
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )ایکسین گیپکو ڈویژن نوشہرہ ورکاں سلیمان انصاری نے صارفین سے اپیل کی ہے کہ بجلی کا استعمال خصوصاً رات کے اوقات میں حتی الامکان کم کیا جائے
کیونکہ ملک کے جغرافیائی حالات کے باعث آر ایل این جی (گیس) کا کارگو جہاز مقررہ وقت پر نہ پہنچنے کے باعث بجلی کے نظام میں 3600 میگاواٹ جبکہ منگلا ڈیم سے بجلی کی پیداوار میں 195 میگاواٹ کی کمی واقع ہوئی ہے ،رات کے وقت ڈیڑھ سے تین گھنٹے تک عارضی لوڈ مینجمنٹ کرنا مجبوری بن گیا ہے جس پر گیپکو صارفین سے معذرت خواہ ہے جیسے ہی آر ایل این جی کے کارگو پہنچ جائیں گے عارضی لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ ختم کر دیا جائے گا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments